ابنا: شام کے الاخباریہ ٹی وی کے مطابق امریکا میں ہونے والے تازہ ترین سروے کے مطابق چھّپن فیصد امریکی عوام کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اتحادی ملکوں کے رہنماؤں جیسے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے موبائل کی جاسوسی ہرگز ناقابل قبول عمل ہے۔بیشتر امریکی عوام نے اپنے ملک کی این آيس اے کے اس اقدام کو غیر اخلاقی قرار دیا ہے۔جبکہ صرف چھتّیس فیصد عوام نے اپنے ملک کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے اس اقدام کو صحیح ٹھہرایا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی حکومت، جو جمہوریت و انسانی حقوق کی حمایت کی دعویدار ہے، امریکی اور دنیا کر دیگر ملکوں کے شہریوں کی ذاتی زندگی کی حرمت و حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزی کرنے والی حکومت ہے۔
.......
/169